حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ، ناصر سعید

حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ، ناصر سعید

لاہور (جنرل رپورٹر)تاجر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدر ناصر سعیدپولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ پنجاب و زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہے جی ڈی پی کی شرح 3.7فیصد سے بڑھ کر 4.7فیصد تک پہنچ چکی ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالر سے بڑھ کر 23ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 12ہزار سے 40ہزار تک بڑھ گیا ہے اور بین الاقوامی ریٹنگ اداروں نے پاکستانی معیشت کی اولین ابھرتی ہوئی معیشت کا رینک دیا ہے آج پاکستان ہر شعبے میں ترقی کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے تاجروں صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ناصر سعید نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی طاقت بن رہا ہے حکومتی مثبت پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

زاہد بخاری نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک حقیقت ہے پاکستان او رچین اس کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے اور وزیراعظم پاکستان براہ راست سی پیک منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں اور اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے اس کے نتائج خطے کے 3ارب عوام کو پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوریملکی معیشت پر ہے معاشی میدان میں اصلاحات کی بدولت عالمی دنیا میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے ۔حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت میں بہتری اور بیرونی سرمایہ کاری میں تیزی آئی ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی2016ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری سوادوگنا بڑھ گئی ہے اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2016میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم11کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا ۔اس کے علاوجہ جولائی کے دوران سٹاک مارکیٹ میں عالمی انویسٹرز نے50کروڑ ڈالر مالیت کے شیرز خریدے جو ملکی صورتحال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔اس کے علاوہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی ملک بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4