جنوبی چھاؤنی،2بچوں کی ماں پراسرار طورپرہلاک،ورثاکاکارروائی سے انکار

جنوبی چھاؤنی،2بچوں کی ماں پراسرار طورپرہلاک،ورثاکاکارروائی سے انکار

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹرسے )جنوبی چھاؤ نی کے علاقہ قادر آباد میں 2بچو ں کی ماں اپنے گھر میں پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی پولیس نے کارروائی سے انکار پر لاش قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے حاجی پارک قادر آباد کے رہائشی اعجاز احمد کی بیوی 33سالہ آسیہ بی بی اپنے گھر میں پرسرار طور پر بے ہوش پائی گئی جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔

ہسپتال ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آسیہ کی موت زہریلی شہ کھانے سے واقعہ ہوئی ہے جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا ۔آسیہ بی بی کے خاخاوند اور اس کے میکے والوں نے مشترکہ طور پر پولیس کو کہا کہ وہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے جس پر پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش بغیر پوسٹ ما رٹم کے ان کے حوالے کر دی جو اسے تدفین کے لیے آبائی علاقے قصور لے گئے ۔

مزید : علاقائی