اقبال ٹاؤن،ڈرائیورنے مالک کی بیٹی اغواکرلی،مقدمہ درج

اقبال ٹاؤن،ڈرائیورنے مالک کی بیٹی اغواکرلی،مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن سے جواں سالہ لڑکی کو گھر میں کام کرنے والے ڈرائیور نے اغواء کر لیا ، لڑکی کی والدہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ، پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 912/16درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ راوی بلاک کی رہائشی عالم بی بی کے گھر تقریباً3سال تک بطور ڈرائیور نوکری کرنے والا کشمیر کا رہائشی ذوالفقار حسین نامی شخص جو کہ 15روزقبل عالم بی بی کے ہاں سے ملازمت چھوڑ گیا تھا مبینہ طور پر عالم بی بی کی بیٹی شمائلہ بی بی کو اغواء کر کے لے گیا جس پرشمائلہ کی والدہ اور مقدمہ کی مدعیہ عالم بی بی نے ذوالفقار حسین سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا جس پر عالم بی بی نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے عملدرآمد کر تے ہوئے مقدمہ نمبر 912/16درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروا لیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی