فیروزوالہ،اینٹی کرپشن کااشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،24گرفتار

فیروزوالہ،اینٹی کرپشن کااشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،24گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ (نامہ نگار) محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ سرکل نے مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران چار پٹواریوں ، دو سکول ماسٹروں اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے چوبیس اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ سرکل آفیسر میاں ضیغم خلیل نے اہلکاروں محمد آفتاب اور شعیب عباسی کے علاوہ دیگر عملے کی مدد سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چوبیس اشتہاری ملزمان شہباز عرف ساجو ، میاں شبیر حمید، شکیل احمد ، اکمل ، شوکت ، سیف ، شہزاد ، ابرار اور شاہد وغیرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظہر اقبال رانجھا کی ہدایت پر سی او میاں ضیغم خلیل نے اشتہاریوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ میاں ضیغم خلیل نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے جانے والے اشتہاری ملزمان چار او ر آٹھ سالوں سے مفرور تھے۔ پولیس نے دیگر مفرور ملزمان کا ریکارڈ بھی اکٹھا کر کے ان کی گرفتاری کے لیے منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -