پنچایت میں قتل ہونے والاتاجرسپردخاک،ملزم گرفتارنہ ہوسکے

پنچایت میں قتل ہونے والاتاجرسپردخاک،ملزم گرفتارنہ ہوسکے

لا ہور (اپنے کرائم ر پو رٹرسے ) پرا نی انار کلی میں مو ٹر سائیکل کھڑی کر نے کے تنا زع پر قتل ہو نے والے تا جر کی لا ش کو پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا ، لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ۔ اس موقع پر ہر انکھ اشک با ر تھی ، بعدازا ں مقتو ل کو سینکڑو ں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔پو لیس تا حا ل ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بھا ٹی گیٹ کا ر ہا ئشی 40سا لہ محمد عرفا ن جس کاپرا نی انا ر کلی میں سونے کا کا روبا ر کر تا تھا ۔پو لیس کے مطا بق عر فا ن کی مقامی سنار علی ، حمزہ وغیر ہ کے ساتھ مو ٹرسائیکل کھڑی کر نے کے تنا زع پر جھگڑا ہو ا جس پر دوروز قبل علاقہ کے معزین نے ان کی صلح کے لئے پنچا یت ر کھی تھی جس میں علی ، حمزہ وغیر ہ نے عر فا ن کو فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیموں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں ڈا کٹرو ں نے عرفا ن کی موت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی، جسے بعدازا ں مقامی علاقہ میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس نے 4نا مزد سمیت8افرا د کے خلا ف قتل کا مقد مہ در ج کر لیا، پو لیس تا حا ل کسی ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...