مراکہ،لین وائیلیشن کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات

مراکہ،لین وائیلیشن کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) مسلسل دوسری لین (فاسٹ لین ) استعمال کرنے والی بڑی گاڑیوں کے خلاف لاہور بیٹ 12 مراکہ سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔مسلسل سیکنڈ لین کے استعال سے نہ صرف دوسرے روڈ یوزرز کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ اس سے حادثات ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ چھوٹی گاڑیوں والے جلد بازی میں غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرتے ہیں ۔زونل کمانڈرڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی ہدایات کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے سیکٹر میں اور خصوصاً بیٹ 12 کے افسران کو لین وائیلیشن کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات دی ہے۔ قومی شاہراہ پر لین وائلیشن پر مکمل قابو پا نے کے لیے موٹروے پولیس کے افسران کوشاں ہیں ۔بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی ملک غلام رسول اس روڈ سیفٹی اور انفورسمنٹ مہم کو مانیٹر کررہے ہیں۔ لین وائیلیشن کرنے والوں کو جرمانے کیے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...