کاہنہ،آتشبازی کے مواد کے 340بیگوں سمیت 4ملزمان گرفتار

کاہنہ،آتشبازی کے مواد کے 340بیگوں سمیت 4ملزمان گرفتار

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) کاہنہ پولیس نے آتشبازی کا سامان تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے پٹاخے بنانے والے مواد کے 340بیگ قبضہ میں لیکر 4ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ پانچ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ پولیس نے فیکٹریوں میں پڑے پٹاخے بنانے والے مواد کے 340بیگ قبضہ میں لیکر4ملزمان رضوان،نثار،ملک فریاد اور سلمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پانچ ملزمان عابد،لیاقت،اعجاز عرف جج،شہباز اور بشیر موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے قانونی کارروائی کرکے 9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مفرور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

مزید : علاقائی