ملتان ،بچوں کے اغوا کا شبہ ،مشتعل افراد نے فاتر العقل خاتون کو مارڈالا

ملتان ،بچوں کے اغوا کا شبہ ،مشتعل افراد نے فاتر العقل خاتون کو مارڈالا

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) بچوں کے اغوا کے واقعات روکنے میں حکومت کی ناکامی کے بعد شہریوں نے قانون ہاتھ میں لے لیا۔بچوں کے اغوا کے شبے میں لوگوں کی پٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں مشتعل لوگوں نے ذہنی مریضہ کو مار ڈالا۔تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حکومتی کاوشیں صرف میڈیا تک محدود ہیں۔ اس بنا پر شہریوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور جگہ جگہ مشتبہ افراد کی شہریوں کے ہاتھوں پٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں ایک ذہنی مریضہ ایک بچے کے پاس سے گزر رہی تھی کہ شہریوں نے اغوا کار سمجھ کر پٹائی شروع کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ فاترالعقل خاتون بستی ملوک کے علاقہ اڈا بلی والا کی رہائشی تھی، لاہور، گوجوانوالہ، شیخوپورہ، راولپنڈی سمیت دوسرے شہروں میں بھی ایسے کئی واقعات پیش آئے۔

مزید : صفحہ اول