بچوں کے اغواء میں ملوث کوئی گینگ سامنے نہیں آیا،ترجمان آئی جی پنجاب
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب کی ترجمان نے پنجاب سے اغوا ہونے والے بچوں کے بارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ بظاہر کو ئی ایسا گینگ سامنے نہیں آیا جو بچوں کے اغوا میں ملوث ہو تاہم آئی جی پولیس پنجاب نے پنجاب بھر کے تمام آر پی او اور ڈی پی اوز صاحبان کو حکم دیا ہے کہ وہ اغوا کے تمام مقدمات کا از سر نو جائزہ لیکر انہیں رپورٹ بھجوائیں ۔انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اغوا کے الزام میں جن شہریوں پر تشدد کیا گیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے تاہم ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔