ملتان،خانیوال میں شہریوں کا6مبینہ اغوا کاروں پر تشدد،پولیس پر بھی دھاوا

ملتان،خانیوال میں شہریوں کا6مبینہ اغوا کاروں پر تشدد،پولیس پر بھی دھاوا

ملتان،خانیوال(کرائم رپورٹر،نمائندہ پاکستان ) ملتان اور خانیوال میں شہریوں نے6مبینہ اغوا کاروں پر تشدد کیا پولیس پر بھی دھاوا2بچے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا بلی والا کے قریب مشتعل شہریوں نے ایک خاتون سمیت 3افراد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ایک بچے کو لے کر اپنے ساتھ جا رہے تھے۔شہریوں کے مطابق یہ اغواکا ر تھے جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،بعدازاں پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس پارٹی کو بھی تشددکا نشانہ بنایا اور اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ ڈالیں۔بعدازاں اے ایس پی سمیر نور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین کے چنگل سے مبینہ اغواکاروں کو نکالا بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جسے پولیس نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ 50سے زائد افرا د کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کالونی نمبر2میں گزشتہ روز تین افراد نے بچے کو اغواء کرنا چاہا تو علاقہ کے لوگوں نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے بچے کو چھڑوالیا اور ایک اغواء کار کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے علاقہ کے لوگوں نے پکڑے گئے اغواء کار کو پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کردیا جس نے ملزم کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق اغواء کار اقبال ہے جوکالونی نمبر2کا رہائشی ہے اور منشیات کا دھندہ کرتا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے قبضے سے چھری اور منشیات اور دیگر چیزیں بھی برآمدہوئی ہیں پولیس مذید تحقیق کررہی ہے ۔دریں اثناء گزشتہ روز دو اغواء کار نواحی علاقہ اسلام پارک سے دو بچے حسن اور بلال کو اٹھاکر لے جارہے تھے کہ بچوں کے رونے پر علاقہ کے لوگوں کو شک گزرا انہوں نے اغواء کاروں کا پیچھا کیا تو اغواء کار بچے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ کہنہ اس سلسلے میں مذید تفتیش کررہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...