مسلم لیگ (ن )نے جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کردایا

مسلم لیگ (ن )نے جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کردایا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرادیا۔ن لیگ کے دانیال عزیز، طلال چوہدری اور مائزہ حمید نے سپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرایا۔ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر تھے اور انھوں نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سے تاندیوالا شوگر ملز کیلئے 10 کروڑ سے زائد کی رقم قرضے کی شکل میں لی تھی جسے 2005 میں معاف کرالیا گیا۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جہانگر ترین نے عام انتخابات کیلئے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات درست ظاہر نہیں کیں۔مسلم لیگ نواز کے اراکین قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات جمع کرانے پر جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیا جائے۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جہانگیر ترین کا مذکورہ اقدام پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے خلاف ہے‘‘۔

مزید : صفحہ اول


loading...