بھکی پاور پلانٹ پر بجلی بنانے کیلئے تین میں سے ایک جنریٹر پاکستان پہنچ گیا

بھکی پاور پلانٹ پر بجلی بنانے کیلئے تین میں سے ایک جنریٹر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھکی پاور پلانٹ پر بجلی بنانے کیلئے لگائے جانے والے تین جنریٹروں میں سے ایک جنریٹر امریکہ سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ جنریٹر ’جنرل الیکٹرک ‘نے تیار کیا ہے جس کا وزن 380ٹن ہے جسے شیخوپورہ میں بھیکی پاور پلانٹ پر پہنچا دیا گیاہے اور جلد ہی اس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ان جنریٹرز کے ساتھ تین ٹربائنز بھی لگائی جائیں گی جو کہ فرانس میں تیار کی جارہی ہیں جن میں سے ایک گیس ٹربائن بھی پاکستان پہنچ گئی ہے جو کہ ممکنہ طو ر پر اگلے ہفتے اسی مقام پر پہنچا دی جائے گی۔اس گیس ٹربائن کا نام کارکردگی کے باعث ’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ‘میں بھی درج ہے۔اسی طرح کی 9HAگیس ٹربائن جو کہ جنرل الیکٹر ک کی جانب سے بنائی گئی تھی وہ اس وقت فرانس میں بوچینی پاور پلانٹ پر استعمال کی جارہی ہے۔بھیکی پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام 50فیصد مکمل ہو چکاہے جبکہ پاور پلانٹ 2017کے اوائل میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا ،اگلی گرمیوں میں بھیکی پاور پلانٹ سے سسٹم میں 750میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔بھکی پاور پلانٹ کو پاکستان کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جارہاہے جو کہ بجلی کی پیدوارمیں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا

مزید : صفحہ اول


loading...