بچوں کے اغواء پر انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کی خاموشی سنجیدہ حلقوں میں موضوع بحث بن گئی

بچوں کے اغواء پر انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کی خاموشی سنجیدہ ...

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پنجاب بھر میں آئے رو ز بچوں کے اغواء پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی مبینہ خاموشی سنجیدہ حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ہے اور ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کے اندر کوئی ایسا واقعہ ہو جاتا ہے جس کو اچھالنے سے پاکستان کی عزت پر حرف آنے کا امکان ہوتا ہے اس وقت تو یہ انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری طور پر متحرک ہو جاتی ہیں ، جبکہ اس وقت پنجاب بھر میں بچوں کے اغواء کے واقعات ہو رہے ہیں اور اس قسم کی بھی خبریں آ رہی ہیں کہ اغواء ہونے والے ان بچوں کے اعضاء کو مبینہ طور پر نکال لیا جاتا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے لیکن اس کے باوجود ان انسانی حقو ق کی تنظیموں کی مبینہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ۔

خاموشی

مزید : صفحہ اول


loading...