پی پی 240 کے ضمنی انتخابات،ن لیگ کے ممتاز قیصرانی جیت گئے

پی پی 240 کے ضمنی انتخابات،ن لیگ کے ممتاز قیصرانی جیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 240کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ کے رہنما ممتاز احمد بھٹو قیصرانی نے میدان مارلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز قیصرانی نے 30ہزار854ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار خواجہ محمد داود 19ہزار327 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔یہ نشست مسلم لیگ ن کی شمعونہ عنبرین قیصرانی کو نااہل قراردیئے جانے پر خالی ہوئی تھی۔ پولنگ کے دوران ہونیوالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاالیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے پولنگ اسٹیشن میں موجود پریزائیڈنگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ریٹرننگ افسر کو کھلے عام ووٹ ڈالنے والے افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا تقدس بحال رکھنا سب کی ذمے داری ہے۔پی پی 240 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پی پی 240 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار410 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 86 ہزار230 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 64 ہزار180ہے۔ ووٹنگ کے لئے حلقے میں 128 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 25 کو انتہائی حساس اور 47 کو حساس قرار دیا گیا تھا

مزید :

صفحہ اول -