ایک اور شامی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا دیا

ایک اور شامی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا دیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )بچے ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہی اچھے لگتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو اور خوف دیکھنے والوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں اور اگر کوئی حساس فطرت کا مالک ہو تو اس کے لیے تو یہ نظارہ ناقابل برداشت ہی ثابت ہوتا ہے اور ایک تصویر اور ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ سا مچا کر رکھ دیا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی ایمبولینس کی نشست پر بیٹھا ہوا ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ اس بات سے بے خبر ہے کہ خون اس کے چہرے پر پھیلا ہوا ہے۔بدحواس، مٹی میں لت پت اور الجھن میں مبتلا 5 سالہ عمر دقنیش کو کچھ سیکنڈ میں احساس ہوا اور پھر اس نے اپنے ہاتھ کو سر پر رکھ اس زخم کو چیک کیا جو شام کے شہر حلب میں جاری جھڑپوں میں آیا تھا۔اس بچے کو ایمبولینس میں بٹھا کر لے جانے کی تصویر اور ویڈیو کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے دل اسے دیکھ کر تڑپ اٹھے۔

مزید : صفحہ اول