ممبئی :کار حادثے میں 5افراد ہلاک ہو گئے
ممبئی(کے پی آئی)بھارت کار حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی شہر ممبئی میں ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کے بعد تیز رفتار گاڑی درخت میں جا لگی ۔ حادثہ کے وقت گاڑی میں پانچ افراد موجود تھے ۔ پولیس کے مطابق چار افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ہلاک ہونے والے افراد میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔حکام کے مطابق بھارت میں ہر روز مختلف ٹریفک حادثات میں چار سو لوگ اپنی جان کھو بیٹھتے ہیں ۔