کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف مینڈھر میں مکمل ہڑتال

کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف مینڈھر میں مکمل ہڑتال

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کے خلاف جموں کے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال امام جامع مسجد مولانا محمد سلطان نقشبندی نے دی تھی ۔ تمام دکانیں ، تجارتی مراکز اور سکول بند رہے جبکہ سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی ۔

مزید : عالمی منظر