ترک کی قومی اسمبلی میں اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانیوالے عالمی معاہدے کے حوالے سے بل پیش

ترک کی قومی اسمبلی میں اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانیوالے عالمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (اے پی پی) ترک کی قومی اسمبلی میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانیوالے عالمی معاہدے کے بل کو پیش کر دیا گیا ۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاہدے کی رو سے اسرائیل 25 دن کے اندر ترکی کو 20 ملین ڈالر کا معاوضہ ادا کرے گا اور اس کے بعد اسرائیل پر دائر کیے جانے والے تمام مقدمات کو ختم کر دیا جائے گا۔ترکی،عبرانی اور انگریزی زبان میں تیار معاہدے کے متن میں اگر مطلب مختلف ہو تو انگریزی زبان کے معاہدے کو بنیادی حیثیت دی جائے گی۔
معاہدے کے بل پرخارجہ امور کا کمیشن غور کر ے گا۔

مزید :

عالمی منظر -