بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 12 ہلاک
پونا(کے پی آئی) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں زہریلی شراب پینے سے 12افرادہلاک ہو گئے ، سرکاری حکام کے مطابق اموات کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ گوپال گنج کے ضلع مجسٹریٹ راہول کمار نے بتایا کہ زہریلی شراب کے استعمال سے 12افرادکی موت واقعہ ہوئی ہے۔ یہ اموات ضلع کے 5پولیس اسٹیشنوں کے تحت مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران واقع ہوئیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے کہ بعض افراد کی موت زہریلی شراب کے استعمال سے تو نہیں ہوئی ہے؟ اور تحقیقاتی ٹیم تمام پہلووں سے تحقیقات کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ سرکاری حکام نے 12میں سے 5 نعشوں کو ان کے رشتہ داروں کی تحویل سے حاصل کرلیا ہے۔ مرنے والوں کے نام منوج، شاہ رام جی شرما، سبراتی میاں، پرمانند مہتو، اومیش چوہان، دنیش مہتو، منتو گری، ششی کانت ، درگیش شاہ اور رام جی شاہ ہیں ۔