جوہانسبرگ ‘مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی،خالد سلہریا

جوہانسبرگ ‘مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی،خالد سلہریا

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن جوہانسبرگ کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی،پاک چین اقتصادی راہ داری سے خطے میں انقلاب آئے گا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہاتھ سوائے مایوسی کے کچھ بھی نہیں آئے گا،کنٹینر اور دھرنے کی سیاست عوام نے پہلے بھی مسترد کر دی تھی اور آئندہ بھی کر دیں گے،عمران خان کے پی کے کے حالات کی طرف توجہ دیں،وہاں کے حالات ٹھیک کریں اور انتشار کی سیاست ترک کر دیں،اسی میں ملک کی بہتری ہے،خالد سلہریا نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات سے سبق سیکھ لینا چاہئے،اور عوام کی خدمت کے لئے کام کرنے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ لاہور میں میٹرو ٹرین مکمل ہونے سے صوبائی دارلحکومت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا،پاکستان کے لئے شریف برادران کی خدمات ناقابل ستائش ہیں اور ایٹمی طاقت بنانے کا اعزا ز بھی مسلم لیگ ن کو ہی حاصل ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...