جنوبی افریقہ، پاکستانی کمیونٹی کا ہائی کمشنر کو خراج تحسین پیش

جنوبی افریقہ، پاکستانی کمیونٹی کا ہائی کمشنر کو خراج تحسین پیش

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی نے اسالم اسیکر وزیزا پر پاسپورٹ کا اجرا کرنے پر ہائی کمشنر نجم الثاقب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء کے بعد نجم الثاقب کا بہت بڑا کارنامہ ہے،مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال اور شہزاد بٹ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اسالم اسیکر پر پاسپورٹ کا اجراء 14اگست کا تحفہ ہے جس پر جنوبی افریقہ میں مقیم تمام پاکستانیوں کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا کہ نجم الداقب نے پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے بے شمار کام کئے ہیں،اور ہائی کمیشن میں عام لوگوں کے لئے بھی دروازے کھول دئیے ہیں اور بغیر کسی سفارش اور رشوت کے کام ہو رہے ہیں جو بہت اچھی بات ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے اچھے اچھے کام مزید ہوتے رہیں گے،نل سپرٹ کی مشہور معروف شخصیت اور بابائے سیاست سید محسن عباس اور ذیشان حیدر شیرازی نے بھی ہائی کمیشن کی تعریف کی اور اپنی طرف نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہائی کمشنر نجم الثاقب شروع دن سے بہت اچھے اچھے کام کر رہے ہیں اور جنوبی افریقہ میں ایسے ہی ہائی کمشنر کی ضرورت تھی،انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ نجم الثاقب کی مدت میں توسیع زیادہ کی جائے،اسی طرح نور حسین،حیات خان،ملک حماد،بوبی بٹ،مشتاق احمد،زبیر اسلم،ملک عامراور دیگر اہم شخصیات نے بھی نجم الثاقب کی تعریف کی۔

مزید : عالمی منظر


loading...