پنجاب میں کومبنگ آپریشن کیلئے پی آئی ٹی بی نے پانچ سو بائیو میٹرک مشینیں مانگ لیں

پنجاب میں کومبنگ آپریشن کیلئے پی آئی ٹی بی نے پانچ سو بائیو میٹرک مشینیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پنجاب میں دہشت گرد اور ان کے سہولت کارروں کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے کومبنگ آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے اب تک متعدد کومبنگ آپریشنز کئے جا چکے ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے حکومت سے مزید پانچ سو بائیو میٹرک مشینیں مانگ لی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران موقع پر بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کی شناخت کی جائے گی۔ پی آئی ٹی بی کے مطابق اس وقت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پاس ایک ہزار بائیو میٹرک مشنیں موجود ہیں جبکہ چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ مزید پانچ سو بائیو میٹرک مشینوں کی فراہمی کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجواا دی گئی ہے جس سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارروں کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔

مزید :

صفحہ اول -