آئندہ 24گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ ...

لاہور ( کامرس رپورٹر ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں سے بارش برسانے والا ہوا کا دباؤ نکل گیا ہے جس کے باعث آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ بالائی پنجاب کے علاقے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویڑن، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت میں سارادن بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پنجاب:لیہ33، جوہرآباد30، بھکر16، لاہور ائیرپورٹ08، جہلم03، منگلا01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ26، راولاکوٹ18، کوٹلی07، مظفرآباد06، خیبرپختونخوا: کوہاٹ 10، پشاور، مالم جبہ 06،بالاکوٹ05، چراٹ ، سیدو شریف04، کاکول 02، بلوچستان:بارکھان01، گلگت بلتستان: گوپس01ملی میٹر ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت42، دالبندین41 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اسلام آباد میں34 ، لاہور میں 36، کراچی میں 33، پشاور میں36 ، کوئٹہ میں35 ، مری میں24 ، فیصل آباد میں36 ، ملتان میں37 اور حیدر آباد میں36 سنٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات

مزید : صفحہ آخر


loading...