پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر اسلم ملک شاپ کو سربمہرکردیا
لاہور ( کامرس رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے گزشتہ روزعزیز بھٹی ٹاؤن اورواہگہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے اشفاق چوک میں ناقص انتظامات پر اسلم ملک شاپ کو سربمہرکردیا۔ کیمیکل کے ڈرموں میں دودھ فروخت کیا جارہا تھا۔ نشتر ٹاؤن کاہنہ نو میں بھی2ڈیری فارمز کو سیل کردیا گیا۔ شہبازبھٹی اور سخی پاک ڈیری فارمز کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کردیاگیا۔ فوڈاتھارٹی کے سیفٹی آفیسر نے بتایا کہ انہیں پہلے بھی وارننگز دی جاچکی ہیں جس کا ان لوگوں نے کوئی اثر نہیں لیا صفائی کے انتظامات نامناسب ہونے پر سیل کیا گیا ہے۔