یو ایس ایڈ پروگرام سے پونے چار لاکھ افراد مستفید ہوئے، ڈبورا رابنسن

یو ایس ایڈ پروگرام سے پونے چار لاکھ افراد مستفید ہوئے، ڈبورا رابنسن

لاہور (کامرس رپورٹر)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کے تعاون سے پنجاب میں کام کر نے والے سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسڈرز فنڈ پروگرام کی کاوشوں کو اجاگر کر نے کیلئے تقریب گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مہمان خصو صی قائم مقام امریکی قونصل جنرل ڈبورا رابنسن ،صوبائی وزیر برائے بہبو د آبادی زکیہ شاہ نواز ، چیف آف پارٹی سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈر فنڈ پروگرام سعید اشرف صدیقی سمیت این جی اوز اور سو ل سوسائٹی سمیت کاروباری افراد کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔پروگرام کے تحت نیشنل رورل سپورٹ پروگرام نے 2010کے آغاز سے لے کر اب تک صو بہ پنجاب میں 7ملین ڈالر مالیت کی 56گرانٹس فراہم کیں جبکہ اس موقع پر تین نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بالی میموریل ٹر سٹ کی چیئر پر سن لیلی نصرت ، نمز کی سی ای او آمنہ جاوید ہاشمی اور وائز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشری خالق اور یو ایس ایڈ کے مابین ایم او یوز بھی سائن ہوئے ۔تقریب سے افتتاحی خطاب کر تے ہوئے چیف آف پارٹی سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈر فنڈ پروگرام سعید اشرف صدیقی نے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ 2010سے اب تک یو ایس ایڈ سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسڈرز فنڈ پروگرام پاکستان بھر میں 257پراجیکٹس کے ذریعے کل 33ملین امریکی ڈالر فراہم کر چکا ہے جن کی بدولت 17لاکھ افراد کی زندگیوں میں معاشی بہتری آئی ہے ۔لاہور میں قا ئم مقام امریکی قونصل جنرل ڈبورا رابنسن نے اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم ہو یا زچہ بچہ کی صحت کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یا پیشہ ورانہ تربیت میں معاونت کے حوالے سے یو ایس ایڈ پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس پروگرام کے تحت 3لاکھ 70ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے جن میں سے 1لاکھ 60ہزار خواتین شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے بہبو د آبادی زکیہ شاہ نوازنے پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم ، صحت اور بچوں و خواتین کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ نے ہمیشہ پاکستان میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فرہمی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر