حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر نہ اٹھانے کیخلاف اور اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل کرنے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پر مزید دلائل طلب

حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر نہ اٹھانے کیخلاف اور اقوام متحدہ کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر نہ اٹھانے کے خلاف اور اسے اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل کرنے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتو ی کر دی ہے۔امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کی جانب سے دائر درخواست میں ان کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔لیکن پاکستانی حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔حالانکہ حکومت آئینی طور پر بھی اس بات کی پابند ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالت انتظامی امور میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟۔ اس بارے میں عدالت کو مطمئن کریں کہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔عدالت نے انہیں درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...