3سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے 3سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ان میں سے 2ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد کی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق حال ہی میں سیشن جج کے عہدہ پر ترقی پانے والے شاہد اسلام کو بینکنگ کور ٹ نمبر 1،ملتان کا جج مقرر کیا جارہا ہے جبکہ احتساب عدالت کے جج عبدالستار کی خدمات انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کا جج مقرر کرنے کے لئے حکومت کے سپرد کی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج راؤ عبدالجبار خان کو لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔