پانامالیکس کے معاملے پر حکومتی ٹی اوآر میں اپوزیشن کی مداخلت روکنے کیلئے دائراپیل پر درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کی ہدایت

پانامالیکس کے معاملے پر حکومتی ٹی اوآر میں اپوزیشن کی مداخلت روکنے کیلئے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے پانامالیکس کے معاملے پر حکومتی ٹی اوآر میں اپوزیشن کی مداخلت روکنے کے لئے دائراپیل پر درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اپیل کنندہ کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کسی بھی معاملہ پر انکوائری کمیشن کی تشکیل حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے لیکن پانامالیکس کی تحقیقات کے معاملہ پر حکومت نے جو ٹی او آر طے کئے ہیں۔ اس میں اپوزیشن غیر ضروری اور بے جا مدداخلت کررہی رہے جو غیر قانونی اقدام ہے،چنانچہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومتی ٹی اوآر میں بے جا مداخلت سے روکاجائے۔

مزید : صفحہ آخر