فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دینے کے الزام میں عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دینے کے الزام میں عمران خان کو قانونی نوٹس ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دینے کے الزام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔یہ قانونی نوٹس جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیان کے ذریعے فون کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دی جو کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت قابل تعزیر ہے ۔قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے اس بیان سے پوری قوم اور جمہوری قوتوں کو سخت صدمہ پہنچا اورعالمی سطح پر پاکستان کا نام بدنام ہوا ،عمران خان اپنا بیان واپس لیں۔قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے 7یوم میں ٹی وی پر آ کر قوم سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

نوٹس بھجوا دیا

مزید : صفحہ آخر


loading...