مدعی کے بیان کے باوجود مقدمے میں نامزد افراد کو قید میں رکھنے کے الزام میں ڈی پی او شیخوپورہ کو دونوں افراد کو پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے مدعی کے بیان کے باوجود مقدمے میں نامزد دو افراد کو قید میں رکھنے کے الزام میں ڈی پی او شیخوپورہ کو دونوں افراد کو 22اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔درخواست گزارولایت بی بی کی درخواست میں اَلزام عائد کیا گیا کہ شیخوپورہ پولیس نے درخواست گزار کے مخالفیں کے ساتھ مل کر درخواست گزار کے دو بیٹوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے ہیں۔اب مدعی نے درخواست گزار کے حق میں بیان دے دیا لیکن پولیس درخواست گزار کے بیٹوں کو رہا نہیں کررہی۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھکھی کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جب مدعی نے بیان دے دیا تو پھر درخواست گزار کے بیٹوں کو کیوں نہیں چھوڑا جار ہا۔عدالت نے ڈ ی پی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ دو افراد کو 22اگست دنوں افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے۔