لاہورہائیکورٹ ، وکلاو سائلین کی سہولت کیلئے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف

لاہورہائیکورٹ ، وکلاو سائلین کی سہولت کیلئے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سیدمنصور علی شاہ کی خصوصی کاوشوں کے باعث لاہورہائیکورٹ نے وکلاو سائلین کی سہولت کیلئے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی۔سائلین کو اپنے مقدمات کے حوالے سے مکمل معلومات گھر بیٹھے موبائل فون پر ہی دستیاب ہو سکیں گی۔سائلین کے ساتھ ساتھ وکلا کی بڑی تعداد اپیلی کیشن کو اپ لوڈ کرچکی ہے۔نئی اپیلی کیشن میں ہائیکورٹ میں دائر کسی بھی کیس کی تاریخ معلوم کرنی ہو یا کسی فیصلے کی کاپی کے حصول سمیت مقدمے کی تفصیلات جاننی ہو تو اس موبائل اپیلی کیشن سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ لاہورہائیکورٹ کی موبائل اپیلی کیشن سے سائلین اپیلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس سے مستفید ہونے لگے۔ اب انہیں کسی عدالتی اہلکارسے معلومات کے حصول کے لیے چکر نہیں لگانے پڑئیں گے۔ وکلا کاکہنا ہے موبائل اپیلی کیشن نے ان کا کام مزید آسان کردیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کی مذکورہ ایپلی کیشن وکلا اور سائلین کی بہت بڑی تعداد میں اپ لوڈ کر چکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -