پنجاب پولیس کے 29افسروں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری

پنجاب پولیس کے 29افسروں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری

لا ہور (پنے کرا ئم ر پو رٹرسے) پنجاب پولیس کے 29افسران کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری۔جاری ہونے والی سنیارٹی لسٹ میں ایس پی اور ڈی ایس پی عہدے کے افسران شامل ہیں ۔ سنیارٹی لسٹ میں شامل 1997 تک والے افسران ڈی ایس پی بنا دئیے جائیں گے۔ذرا ئع کے مطا بق سنٹرل پولیس سے جاری ہونے والی 29افسران کی سنیارٹی لسٹ کے مطا بق میں پہلا نام موجودہ ایس پی سی آئی اے لاہور راجہ بشارت کا ہے۔ راجہ بشارت کو سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ راجہ بشارت کی سنیارٹی 1990سے بطور انسپکٹر فکس کی گئی ہے اس سنیارٹی لسٹ کی روشنی میں ترقی کے لیے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔لسٹ کے مطابق 29افسران کی سنیارٹی انسپکٹر رینک پر فکس کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عارف مشتاق نے سنیارٹی فکس کی۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ متعلقہ افسران کو جاری کردی ہے ۔ محمد نیاز،غلام مرتضٰی،مطیع اللہ،غلام اکبر،محمد اشرف،عمران نواز ،محمد افضل،امجد علی،خالد ریاض،نوید اکرام،روحیل صابر،آصف رشید،اسد اسحاق،اقبال حسین شاہ،محمد افتخار،اصغر علی کی نئی سنیارٹی فکس صفدر اقبال،محمد شفیق،طاہر سکندر،خان زمان،عبدالوحید،ضیغم عباس،قبال حسین کاظمی،مجید اختر،محمد انور اور عمر حیات،محمد افسر اور اعظم محمود کی سنیارٹی فکس کے نام لسٹ میں شامل ہیں ۔

سنیارٹی لسٹ جاری

مزید : صفحہ آخر