وزارت انسانی حقوق کی پنجاب حکومت کے مختلف اداروں کیساتھ مشاورتی کانفرنس

وزارت انسانی حقوق کی پنجاب حکومت کے مختلف اداروں کیساتھ مشاورتی کانفرنس

لاہور )پ ر)وزارت انسانی حقوق ، حکومت پاکستان کی پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ صوبائی پالیسی برائے انسانی حقوق پر مشاورت ۔ وزارت انسانی حقوق کے سیکرٹری احمد رضاسرور کی صدارت میں کل پنجاب حکومت کے مختلف اداروں کے ساتھ ایک مشاورتی کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کامقصد صوبوں کو انسانی حقوق کی پالیسی بنانے میں مدد فراہم کرناتھا۔ وزیراعظم سے منظور شدہ قومی پلان برائے حقوق انسانی کے تحت اب وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبوں کو بھی اسی طرح کی پالیسی بنانے میں مدد دے جو پاکستان میں ایک نئی مثال ہے۔ اس کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی سطح پر دسمبر 2016 تک انسانی حقوق کی بہتری کیلئے حکمت عملی اور منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔کانفرنس میں حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ محکموں ،وزارت داخلہ، وزارت قانون، انسانی حقوق، سماجی بہبود، پولیس، جیل خانہ جات، وزارت تعلیم اور وزارت خصوصی تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔

وزارت انسانی حقوق

مزید : صفحہ آخر