پی آ ئی ا ے پریمیئر کی قبل از وقت روانگی،15 مسافر ائیرپورٹ پررہ گئے

پی آ ئی ا ے پریمیئر کی قبل از وقت روانگی،15 مسافر ائیرپورٹ پررہ گئے

لاہور ( سپیشل رپورٹر)پی آ ئی ا ے پریمیئر کی قبل از وقت روانگی،15 مسافر ائیرپورٹ پرہی رہ گئے پی آئی اے کی نئی پریمیئر سروس بھی باکمال نکلی ، مقررہ وقت سے پندرہ منٹ قبل روانگی ، مسافر سیخ پا ، ائیرپورٹ پر بھرپور احتجاج ، انتظامیہ کے مطابق مسافر تاخیر سے پہنچے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پریمیئر سروس کی پرواز پی کے 757 کے پندرہ مسافر لاہور ایئرپورٹ پر اس وقت سراپا احتجاج بن گئے جب مسافروں سمیت ان کے اہلخانہ کے مطابق لندن جانے والی پرواز اپنے مقررہ وقت سے پہلے روانہ کر دی گئی۔متعدد مسافروں کو بھی لاہور ہی میں چھوڑ گئی ، پریمئیر سروس کے مہنگے ٹکٹ خریدنے والے پندرہ سے زائد مسافروں سمیت ان کے اہلخانہ نے لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے دفاتر اور ڈیوٹی عملے کا گھیراؤ کر کے احتجاج شروع کر دیا۔مشتعل مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع بھی نہیں دی گئی اور جس پرواز کو دن گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر روانہ کیا جانا تھا اسے تیس منٹ پہلے دن دس بج کر پینتالیس منٹ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔لندن جانے سے رہ جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر وہ وقت پر لندن نہ پہنچ سکے تو ان کے معمولات بری طرح متاثر ہو جائیں گے اور ان کے ویزے بھی منسوخ ہو جائیں گے قومی ایئرلائن کو اپنی ایئرلائن سمجھ کر پریمئیر سروس کے مہنگے ٹکٹ خریدے لیکن بغیر اطلاع پرواز کو تیس منٹ پہلے بھجوانے سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی نئی شروع ہونے والی پریمئیر سروس مسافروں کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے۔لندن جانے والی پرواز پی کے سات پانچ سات کے ذریعے کل دو سو ستاون مسافروں نے لاہور سے لندن کے لیے سفر کیا ۔

مزید : صفحہ آخر