ہیلری کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے اہلیت پر سوال،مقابلہ یک طرفہ رہنے کا امکان

ہیلری کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے اہلیت پر سوال،مقابلہ یک طرفہ رہنے کا امکان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)اس سال کے امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹروں کی پسند طے ہونے کا دارومدار نسبتا آسان لگتا ہے۔کیا وہ ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی تبدیلی کی نوید پر یقین کریں یا پھر استحکام اور مزاج کا معاملہ جس کی نمائندگی ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کرتی ہیں؟۔فی الوقت، رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ امریکیوں کی زیادہ تر تعداد بعد والی ترجیح کی طرف مائل سی لگتی ہے۔تبدیلی اور مزاج کے معاملوں کو انتخابی مہم کے دوران اٹھایا گیا، جب کہ ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کے کردار اور صدر کے طور پر ان کی موزونیت کا معاملہ اٹھایا ہے۔پینسلوانیا کے شہر اسکرینٹن میں ہونے والی ایک حالیہ ریلی کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ مزاجا غیر موزوں ہیں اور امریکی صدر اور کمانڈر اِن چیف بننے کے لیے بالکل ہی نامناسب ہیں۔پنسلوانیا کئی ایک فیصلہ کن ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں کے حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ بہت پیچھے ہیں۔ہیلری کلنٹن کی ریلی میں نائب صدر جو بائیڈن شامل تھے، جن کا اسکرینٹن سے آبائی تعلق ہے، جنھوں نے کہا کہ ٹرمپ وائٹ ہاس کے لیے بالکل ہی نااہل ہے۔حالیہ جائزہ رپورٹوں میں ہیلری کلنٹن کو برتری ملی ہے جس کا سبب کسی حد تک ووٹروں میں ٹرمپ کے مزاج کا معاملہ ہے۔ بلوم برگ کے ایک حالیہ سیاسی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ سروے میں شامل 56 فی صد شرکا خیال کرتے ہیں کہ ہیلری کلنٹن مناسب مزاج کی مالک ہیں، جب کہ اس ضمن میں محض 31 فی صد نے ٹرمپ کا نام لیا۔مون ماتھ یونیورسٹی کے سروے کے بھی یہی نتائج تھے، جس جائزے میں 27 فی صد نے بتایا کہ ٹرمپ کا مزاج درست ہے، جب کہ 67 فی صد نے نفی میں جواب دیا۔ اِسی جائزہ رپورٹ میں، 61 فی صد نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہیلری کلنٹن کا مزاج مناسب ہے، جب کہ 34 فی صد نے ان کے خلاف رائے دی۔لیکن، انہی جائزوں سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ متعدد ووٹر اب بھی ہیلری کلنٹن کو بداعتمادی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مون ماتھ کے مطابقجائزے میں شامل لوگوں میں سے صرف 27 فی صد کا خیال ہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے نجی اِی میل سرور کے استعمال کے معاملے پر اپنے مقف میں کلنٹن سچی ہیں، جب کہ 64 ایسا نہیں سمجھتے۔ٹرمپ کی انتخابی مہم خوب جانتی ہے کہ کلنٹن انھیں نااہل ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں، اس لیے ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ملبہ کلنٹن ہی پر گرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...