پی آئی اے کی عازمین حج کیلئے سعودیہ سے واپسی کے وقت 40کلو وزن لانے کی تجویز

پی آئی اے کی عازمین حج کیلئے سعودیہ سے واپسی کے وقت 40کلو وزن لانے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ )پی آئی اے نے عازمین حج کے لیے سعودیہ ے واپسی کے وقت 40کلو وزن لانے کی تجویز پیش کر دی اس وقت 30کلو سامان لے جانے اور لانے کی اجازت ہے ،روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ حج منیجر شفقت اللہ نیازی کی تجویز پر ڈسٹرکٹ منیجر سلیم اللہ شاہانی نے کراچی ہیڈ آفس کو حجاج کرام کی بہتر خدمت کے لیے درخواست کی ہے ،حجاج کرام کو حج کے بعد واپسی پر 40کلو وزن لانے کی اجازت دی جائے تاکہ حجاج کرام عزیزو اقارب کے لیے کھجوروں سمیت دیگر تحائف لا سکیں اس وقت ائیر بلیو اور شاہین ائیرلائنز نے30کلو جبکہ سعودیہ ائیرلائنز نے46کلو وزن اور 7کلو ہین کیری لانے کی اجازت دے رکھی ہے ،پی آئی اے بھی گزشتی کئی سالوں سے 30کلو وزن لانے اور لے جانے کی اجازت دے رہا ہے جس سے واپسی پر حاجیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حاجیوں کی درخواست پر لاہور اسٹیشن نے حاجیوں کو واپسی پر 40کلو سامان لانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے حتمی فیصلہ ہیڈ آفس کراچی کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -