پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، سرکاری موٹر سائیکل چھین کر لے گئے

پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، سرکاری موٹر سائیکل چھین کر لے گئے

لاہور(وقائع نگار)باغبانپورہ میں ناکے پر رکنے کا اشارہ کرنے پرموٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں رات گئے محافظوں نے ناکہ پر اپلائڈ فار موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ، زخمی ڈاکو کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے ساتھی سمیت فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے پولیس کی سرکاری موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے ، پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر