ترکی، 2کار بم دھماکوں میں 6افراد ہلاک، 120زخمی

ترکی، 2کار بم دھماکوں میں 6افراد ہلاک، 120زخمی

استنبول( آن لائن )ترکی میں دو کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک ، 120 زخمی ہوگئے ۔مشرقی صوبے وان میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا، حکام نے دھماکوں کی ذمہ داری کرد علیحدگی پسندوں پر عائد کردی،کار بم دھماکے میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وان کے ڈپٹی گورنر مہمت پرلاک نے کہا کہ دھماکا ’علاقائی دہشت گرد گروہ‘ کی جانب سے کیا گیا۔انہوں نے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ترکی خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے شروع کیے، پولیس کو ایم او نامی گروہ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے۔2015 میں سیز فائر کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد کرد باغیوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو پر متواتر حملے کیے جا رہے ہیں، جس میں متعدد بار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

6 افراد ہلاک

مزید : صفحہ آخر