قومی خزانہ لوٹنے والے کرپٹ افسروں کو کیفر کردار تک پہچاؤں گا: مظفر حسین رانجھا

قومی خزانہ لوٹنے والے کرپٹ افسروں کو کیفر کردار تک پہچاؤں گا: مظفر حسین ...

لاہور (ارشد محمود گھمن//سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ پنجاب بریگیڈیئر(ر) مظفر حسین رانجھا نے کہاہے کہ قومی خزانہ کو چونا لگانے والے کرپٹ افسران سے لوٹی جانے والی رقوم کی ریکوری یقینی بنا کر دم لوں گا ۔وزیر اعلی پنجاب نے پہلی دفعہ کرپشن میں ملوث گریڈ19کے افسران کی گرفتاری کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے اورادارہ کی کاکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے 2انسپکٹر، 10اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل،27ڈیٹا انٹری آپریٹر زکی بھرتی کی منظوری دے دی ہے ،انویسٹی گیشن کے لئے پنجاب پولیس سے6ڈی ایس پیز ،انسپکٹر لئے جا رہے ہیں ۔ادارہ کی کارکردگی کے حوالے سے پبلک ریلیشن آفیسر کاتقرر کر کے 15دن بعدپنجاب بھر کی رپورٹ میڈیا کو فراہم کی جائے گی جس سے عوام کاادارہ سے اٹھنے والا اعتماد بحال کیا جائے گا ۔روزنامہ پا کستان کو خصوصی انٹرویو کے دوران مظفر حسین رانجھا نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران سرکاری ملازمین کی کرپشن کیخلاف1926درخواستیں موصول ہوئیں،1405 درخواستوں پرانکوائری شروع کی اور1336کی انکوائری مکمل ،1315انکوئریوں میں محکمانہ کارروائی کی سفارش ،175 کے مقدمات درج اور40مقدمات کے جوڈیشل ایکشن کی منظوری،45مقدمات میں محکمانہ کارروائی،105مقدمات کے عدالتوں میں چالان،95ملزم اور20ملازمین کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوے گرفتار کیا گیا جبکہ2014کے مقدمات کو2ما ہ میں نمٹانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ،مظفر حسین رانجھا نے کہا کے وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کا وژن ہے کہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر ادارے کو کرپشن سے پاک کیا جائے ،انہوں نے مزیدکہا کہ کرپشن کی وجہ سے قومی خزانہ کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن اب ان سے ریکوری کے معمول میں درستگی کر کے قومی خزانہ میں واپس جمع کروائی جائے گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والے افسران اورمتعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف ٹیکنیکل سٹاف کے ذریعے کارروائی کرکے ریکوری کے ذریعے دوبارہ ان منصوبوں پر کام کروایا جائے گا،انہوں نے کہا کے ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب نے اضافی اختیا رات سے نوازا ہے تا کہ محکمہ پر سے عوام کا اٹھنے والا اعتماد بحا ل ہو سکے ،انہوں نے کہا کے میڈیا کے تعاون سے ادارہ کی کارکردگی پر 15دن بعدایک رپورٹ جاری کی جائے گی جس کے لئے پبلک ریلیشن آفیسر کے تقر ر کی بھی منظوری مل گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر