مصرکے سرکاری ٹی وی کی 8 خواتین میزبان موٹاپے کے باعث معطل

مصرکے سرکاری ٹی وی کی 8 خواتین میزبان موٹاپے کے باعث معطل
مصرکے سرکاری ٹی وی کی 8 خواتین میزبان موٹاپے کے باعث معطل

  


قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی 8 خواتین میزبان کو دبلا ہونے تک معطل کردیا ہے جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے اس فیصلے کے خلاف ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مصرکے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی 8 خواتین میزبانوں کو ان کے موٹاپے کے باعث معطل کردیا ہے جب کہ ادارے کی جانب سے خواتین کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اسکرین پرآنے سے پہلے دبلی ہو سکیں۔موٹاپے کا شکار خواتین کے خلاف اس فیصلے کے بعد حقوق نسواں کے لیے سرگرم تنظیموں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’وومن سنٹر فار گائیڈینس اینڈ لیگل اویئرنیس‘ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے جب کہ یہ بھی خواتین کے خلاف تشدد کی ایک قسم ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...