عمران خان کے جواب میں ن لیگ ملتان کا نواز شریف کے حق میں مظاہروں کا اعلان

عمران خان کے جواب میں ن لیگ ملتان کا نواز شریف کے حق میں مظاہروں کا اعلان

ملتان(سپیشل رپورٹر )مسلم لیگ ن ضلع و سٹی نے بھی عمران خان کے دھرنوں کا جواب دینے کے لئے میاں نواز شریف کے حق میں مظاہروں کا اعلان کردیا 20اگست ہفتہ کو ڈبل پھاٹک پر بھرپور مظاہر ہ اور ریلی نکالی جائے گی جس میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے کارکن شرکت کریں گے (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )اس بارے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی صدر بلال بٹ نے کہا کہ ہر سال اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی عمران خان اور طاہر القادری حکومت کے خلاف سازشیں شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بھارتی وزیراعظم سے ملنا بھی پاکستان کیخلاف سازش کا حصہ ہے ان لوگوں کو پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے بیرون ممالک سے فنڈز ملتے ہیں طاہر القادری پاکستانی نہیں کینڈین شہری ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرے ۔ بلال بٹ نے کہا کہ 1999ء میں دھماکے کرنے پر میاں نواز شریف نے حکومت کی قربانی دی اور اب اقتصادی راہداری کی تکمیل میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہے‘ہم تصادم نہیں چاہتے بلکہ حکومت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں مخالفین کو وزیراعظم میاں نواز شریف کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں بلال بٹ کا کہنا تھا کہ وحید ارائیں کے میرے خلاف دےئے گئے بیان کی مذمت کرتا ہوں وہ پارٹی عہدیدار ہیں نہ حکومتی رکن‘ اس لئے ان کی بات کو اہمیت دینے کی بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہئے ‘جاوید ہاشمی مسلم لیگ کا حصہ ہیں صرف باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے وہ بھی جلد ہوجائے گا ‘جمہوریت کا حسن جاوید ہاشمی جیسے لوگوں سے ہے کیونکہ یہ حق بات کے لئے لڑنا جانتے ہیں ہم نے خود ان کو الیکشن لڑوایا اور بھرپور سپورٹ کیاایک سوال کے جواب میں بلال بٹ کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے الیکشن یا نامزدگی بارے فیصلہ نہیں ہوپارہا‘8ستمبر تک فائنل ہوجائے گا 8ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے اور 10ستمبر کو حلف برداری کی جائیگی ‘مےئر اور ڈپٹی مےئرز کی سیٹوں بارے چاروں صوبوں نے مل کر فیصلہ کیا مگر بعد ازاں تحریک انصاف نے خود ہی سیٹیں بڑھانے کے خلاف رٹ دائر کردی جس پر ہم نے دوبارہ پرانا شیڈول ہی بحال کردیا میٹرو بس کا افتتاح ستمبر کے آخر تک متوقع ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سٹی صدر رانا شاہد الحسن نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے سازشی ٹولہ روڑے اٹکانے کے لئے متحرک ہوجاتا ہے ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمع روشن کریں گے ۔ پریس کانفرنس میں لیگی کارکن محمد اللہ ‘منیر لنگاہ‘ رانا نعیم‘ ندیم قریشی‘ عابد باکسر‘وسیم اختر مےؤ‘ شیخ عاطف قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...