ملک میں جمہوریت کو نابالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے ‘ چوہدری شفیق
صادق آباد (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر صنعت تجارت چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔پاکستان بھر میں جاری میگا پروجیکٹ ملکی ترقی کے(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہے حکومت کی بہتر عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کی بدولت عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔چند اناڑی اور نابالغ سیاستدان ملک کا نظام چلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔حکومت ملکی سلامتی کے ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انھوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکتی۔عمران نے تین ماہ کے دھرنے کے بعد جو وہ اپنا وقار کھو چکے ہیں اب اس کو قوم کے دلوں میں دوباربحال کرنے کی کوشش کریں۔ملک کے مسائل کبھی سڑکوں پر آنے سے حل نہیں ہوتے بلکہ کچھ عملی طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان تین سالوں میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے یہ تاریخی ہیں ۔اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ جیسے قومی منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ۔حکومت دنیا کی بڑی طاقتوں کی محالفت کے باوجود ان منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں ۔حکومت اپنی آئینی و قانونی مدت پوری ہونے سے قبل ان منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرے گی۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین شیر خان ہالہ مہر، رحمان گل خان سولنگی، حافظ عبدالرزاق، محمد شفیق پپا، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی طالب حسین، کونسلر عمران صابرچیمہ، صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری خلیل احمد، اسد ریاض چیمہ و دیگر بھی موجود تھے۔
چوہدری شفیق