پی پی حکومت نے ریلوے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا یا ‘ علی حسن گیلانی
احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے مخدو م سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ نوا ب صاحب اسٹیشن پر کمپیوٹر ائزڈ بکنگ سسٹم کی تنصیب سے نہ صر ف عوام کو (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
ریلوے میں نشستوں کی بکنگ میں سہولت حاصل ہوگی بلکہ اس سے اسٹیشن کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اسٹیشن ڈیرہ نو اب صاحب پر کمپیوٹر ائزڈ ریز ویشن سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریلوے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا تھا۔ مگر مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاوشوں سے یہ ادارہ اپنے پاؤں کھڑ ا ہو گیاہے۔ اورنئی ٹرینوں میں مسافروں کے لئے جدید ترین سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا اس قومی ادارے کی ترقی کی وجہ سے عوام کا اس پر اعتماد بڑ ھ گیاہے۔ انہوں نے اس مو قع پر اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور لوگوں سے مسائل معلوم کئے ۔ چیف بکنگ کلرک محمد ارشد اور اے ایس ایم ملک نور محمد مخدوم سید علی حسن گیلانی کو نئے سسٹم کے متعلق بریفنگ دی۔ اس مو قع پر اُمید وار چےئرمین بلدیہ احمد پورشرقیہ شہز اد سہیل خا ن خاکوانی ، چےئرمین یونین کونسل شیخ روشن مہر جمیل سیال، اُمید وا روائس چےئرمین بلدیہ محمد آصف گوندل ، کونسلران ملک عمیر سنی کریم، فرحان رسول لاشاری، طالب خا ن پٹھان ، ریاض احمد راجو قریشی، لا لہ تنو یر احمد جٹ، محمدحنیف قریشی، احسن خا ن علی زئی، محمد یوسف غنی قریشی، حذیفہ قریشی، سید صابر حسین شاہ، عبیدانور کھور، نو رمحمد چوھان، اعظم سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔