بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری کاخواب دیکھنا چھوڑ دے ‘ ثروت اعجاز قادری
ملتان (کا مر س رپو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ایک ایک ظلم کا بھارت سے حساب لیا جائیگا ،کراچی سمیت سندھ بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت آپریشن تیز کیا(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
جائے ،کراچی کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔حکومت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو جاری رکھے ،حکومت پاکستان بھارت کو کشمیری مسلمانوں پر مظا لم سے روکنے کیلئے دو ٹوک میسج دے ،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک کے تحت آچ19اگست کوملک گیریوم وفائے شہدائے کشمیر منایا جائیگا، ملک بھر میں 19اگست کو مظاہرے اور نماز جمعہ میں قراردادیں منظور کی جائیں گی ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرپر مجرمانہ غفلت سے باہر نکل کر اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرئے۔