سیاست ایک پاکیزہ عمل اور تقلید پیغمبری ہے ‘ علی رضا دریشک

سیاست ایک پاکیزہ عمل اور تقلید پیغمبری ہے ‘ علی رضا دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک پاکیزہ عمل اور تقلید پیغمبری ہے جس کے ذریعے ہم عوام کی خدمت کرکے اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔اقتدار یا اپوزیشن ہمارا مسئلہ نہیں ہے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
کیونکہ دریشک گروپ کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں ۔ ممبر پنجاب اسمبلی بیرسٹر علی رضاخان دریشک نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام سے اپنی پالیسی کے ذریعے ان کے جینے کا حق چھین لیا ہے۔اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد رند ،ملک یوسف آرائیں، عبدالرزاق راجہ، سرداررسول بخش رند، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، خواجہ بخش لاڑ، مہار حبیب الرحمن سیال، حاجی نذر حسین حجانہ، کاشف خان لغاری، ملک طالب حسین کھوکھر، عمران حسین رند، اشفاق قادر لغاری، رانا قدیر احمد،ملک محمد رمضان ببر، عبیداللہ درانی کے علاوہ دریشک گروپ کے رہنماؤں کی کثیر تعداد موجودتھی۔بعد ازاں بیرسٹر سردار علی رضا خان دریشک نے کوٹلہ دیوان میں تاجر رہنما نانا عبدالواحد بھٹی ،صادق حسین کھوکھر کے بیٹے، چک منگیری میں حاجی غلام اکبر خان گلفادکے والد کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے چیئرمین یونین کونسل بولے والا سراحمد نواز خان گلفادکی عیادت کی۔