ہندو برادری نے رکھشا بندھن جوش و خروش سے منایا‘ ملتان کی مرکزی تقریب کبیرنواس مندر میں ہوئی

ہندو برادری نے رکھشا بندھن جوش و خروش سے منایا‘ ملتان کی مرکزی تقریب ...

ملتان(کا مر س ر پو ر ٹر)بھارت اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں اباد ہندو برادری نے ’’رکھشا بندھن‘‘ جوش و خروش سے منایا۔ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ملتان کی مرکزی تقریب گزشتہ شب کبیر نواس مندر باغ لانگے خان میں منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ہندو مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مندر میں پاجا پاٹ کی گئی اور بھجن گائے گئے جبکہ ہندو خواتین نے اپنے بھائیوں کے راکھی باندھی اور لمبی عمر کی دعا کی۔گزشتہ روز ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے رنگ برنگے لباس زیب تن کئے اور ایک دوسرے کو مہندی لگائی۔ دریں اثناء4 ہندو مرد و خواتین تہوار کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کرتے رہے۔ تقریب میں چوک ڈبل پھاٹک، غریب اباد، بیل احاطہ شیر شاہ روڈ اور دیگر علاقوں سے بھی ہندو برادری نے اس مرکزی تقریب میں شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...