ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کیخلاف دائر رٹ ابتدائی سماعت کے بعد قبل ازیں دائر رٹ پیش کر نے کی ہدایت
ملتان(خبرنگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس عبدالرحمن لودھی نے ایم این اے ملتان کے خلاف دائر رٹ ابتدائی سماعت(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کے بعد قبل ازیں دائر رٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے قبل ازیں موضع گھڑیالہ کے عباد جاوید سندھو نے کونسل شیخ جمشید حیات کے ذریعے مؤقف اختیا کیا تھا کہ عبدالغفار ڈوگر کی تعلیمی اسناد بوگس ہیں لہذا بطور ممبر قومی اسمبلی حیثیت کو معطل کیا جائے عدالت نے کہا کہ قبل ازیں اسی موضوع پر دیگر زیر سماعت ہے اور ایک ہی موضوع ہر دوسری رٹ درخواست کیسے سماعت کے قابل ہوسکتی ہے فاضل کونسل نے بتایا کہ کووارنٹو رویے کے تحت رٹ گزار ایک ووٹر ہے اور مذکورہ ایم این اے سرکار سے باقاعدہ تنخواہ لیتا ہے جسکی حیثیت کو کسی بھی وقت کوئی بھی شہری ووٹر چیلنج کرسکتا ہے عدالت نے آئندہ سماعت 24اگست مقرر کی ہے۔