جماعت اسلامی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس‘ ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان کی خرابی بارے قرار داد متفقہ منظور

جماعت اسلامی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس‘ ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان ...

ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر) جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کااجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

زیر صدارت گزشتہ روز منصورہ میں ہوا ۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور امن وامان کی خرابی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔جس میں کہا گیاہے کہ اجلاس سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتاہے اورصوبہ پنجاب میں امن وامان کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتاہے۔حکومت پنجاب کے مرتب کردہ اپنے اعدادوشمار بتارہے ہیں کہ چوری،ڈکیتی،اغو برائے تاوان،قتل،موٹرسائیکل وکار چوری وچھیننے،فراڈ وغیرہ کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے حالیہ دنوں میں بچوں کے اغواء کے گروہ سرگرم ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر