احمد پور شرقیہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ‘ ن لیگ کے دو گروپ آمنے سامنے

احمد پور شرقیہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ‘ ن لیگ کے دو گروپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپور شرقیہ (سٹی رپورٹر) مجوزہ میونسپل کمیٹی احمدپور شرقیہ کی چئیرمین اور وائس چیئر مین کے انتخابات میں کامیابی کے لیے احمدپور(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
شرقیہ میں مسلم لیگ ن کو مسلم لیگ ن سے مقابلہ ہے۔ چیئر مین کے امیدوار تحصیل صدر مسلم لیگ ن و سابق وائس چیئرمین سردار محمد شہزاد سہیل خان خاکوانی کومسلم لیگ ن کے ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی اور دوسرے امیدوار معروف کاروباری شخصیت ملک محمد عثمان بوبک کو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قاضی عدنان فرید ایڈووکیٹ کی حمائیت حاصل ہے۔ دونوں گروپوں کے امیدوار اپنی کامیابی یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ اسی طرح وائس چئیر مین شپ کے لیے ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے دو امیدوار شیخ محمد قاسم اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری محمد آصف اکبر گوندل اور ایم پ اے قاضی عدنان فرید ایڈووکیٹ نے بھی دو امیدوار احمدپور شرقیہ اور یو اے ای کی معروف کاروباری شخصیت الحاج فدا حسین جٹھول اور مزمل ندیم کو اپنے ساتھ رکھے ہوئے ہیں وقت آنے پر دونوں گروپ کسی ایک امیدوار کا اعلان کر دیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کے الیکشن شیڈول جاری ہونے پر دونوں گروپ متحرک ہو چکے ہیں اور دونوں گروپوں نے اپنے اپنے احمائیتی کونسلروں کو بڑی بڑی ہوٹلوں میں کھانے دینے شروع کیے ہوئے ہیں اور سیاحتی مقامات کی سیر بھی کرا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ وزیر اعظم کے مشیر سینئیر چوہدری سعود مجید‘ضلعی صدر مسلم لیگ ن و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خالد محمود ججہ اور ملک عثمان رشید بوبک کو وفاقی وزیر مملکت انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن مغل کی حمائیت حاصل ہے۔ شیڈول کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ؟