نیشنل ایکشن پلان بارے آرمی چیف کے خدشات درست ہیں،علامہ احمد لدھیانوی

نیشنل ایکشن پلان بارے آرمی چیف کے خدشات درست ہیں،علامہ احمد لدھیانوی

ملتان(کا مر س ر پو ر ٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ،قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے بھارتی وزیر اعظم نرینددر کے متنازعہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موودی کے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں کے بارے بیان انتہائی قابل مذمت اور پاکستان کے اندرونی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

معاملات میں کھلی مداخلت ہے ،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی دلخراش سانحہ تھا ،جس میں ملک میں آئین اور قانون کا دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا، بلوچستان کے حکومت کے مطابق اس سانحہ میں انڈیا اور اسکی ایجنسیاں براہ راست ملوث ہیں ،انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان بارے آرمی چیف کے خدشات درست ہیں ،اصل دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے عددی گنتی پوری کرنے کے لیے بیگناہ لو گوں کو پکڑا گیا۔علامہ محمد احمد لدھیانوی گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں اہلسنت والجماعت کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی کی عیادت کے موقع پر کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ،مولانا اورنگزیب فاروقی شدید علالت کے باعث گزشتہ تین روز سے نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ اہلسنت والجماعت پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ،جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت پنجاب انجینئر اشفاق احمد،اہلسنت والجماعت کے پی کے صدر مولانا عطا محمد ذیشانی،غلام مصطفیٰ بلوچ سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنان و عہدیداران موجود تھے ،مولانا اورنگزیب فاروقی کو صحت بہتر ہو نے ملتان ائیرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ کردیا گیا،ان کے ساتھ اہلسنت والجماعت کے قائد علامہ محمد احمد لدھیانوی بھی کراچی روانہ ہو گئے۔

احمد لدھیانوی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...